قومی اسمبلی کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے مطالبے پر شدید ہنگامہ نعرے بازی

نام بدل کرڈیم بنالیں،بشیرورک،طاہرہ اورنگزیب،ڈیم سندھیوں کی لاشوں پربنے گا،ایازسومرو،خورشیدشاہ


Numaindgan Express December 18, 2013
کل سندھی بچہ کالاباغ ڈیم کی بات کریگا،جاویدہاشمی،اقلیتی نشستوں،معذوروں کے کوٹے کابل پیش، فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں پاکستانی دریائوں پر بھارتی ڈیموں کی تعمیرکے خلاف قراردادپر بحث کے دوران حکومتی واپوزیشن اراکین کالاباغ ڈیم سمیت پانی کی صوبوں کے درمیان تقسیم پرآپس میںالجھ پڑے۔

حکومتی اراکین کی جانب سے کالاباغ ڈیم کی تعمیرکے مطالبے پرسندھ سے تعلق رکھنے والے پی پی اراکین نے شدیداحتجاج کیا۔ نونواور شیم شیم کے نعرے لگائے اورکہا کہ کالاباغ ڈیم 3صوبے مسترد کرچکے۔ کالاباغ ڈیم سندھ کی لاشوںپر بنے گا۔ اس موقع پرایوان مچھلی منڈی کامنظر پیش کرنے لگا۔ منگل کواجلاس میں پاکستانی دریائوںپر بھارت کی جانب سے ڈیموں کی تعمیرکی مخالفت میںپیش کی جانے والی قراردادپر بحث میں حصہ لیتے ہوئے شفقت محمودنے کہاکہ بھارت سندھ طاس معاہدے کافائدہ اٹھاکر بڑی تعداد میں پاکستانی دریائوں پر ڈیم تعمیرکر رہاہے۔ شازیہ مری نے کہاکہ بھارت ہمارے ساتھ زیادتی کر رہاہے۔ مسلم لیگ(ن) کے قیصر شیخ نے کہاکہ بھارتی پنجاب حکومت کی جانب سے ٹیوب ویل کے لیے بجلی پربھاری سبسڈی کی وجہ سے پاکستانی پنجاب میں زیر زمیںپانی کے ذخائرمتاثر ہورہے ہیں۔

تحریک انصاف کی عائشہ گلالئی نے کہا کہ ہم پاکستانی دریائوںپر بھارتی ڈیموں کی تعمیرپر تنقیدکرتے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے یوسف تالپورنے کہاکہ یہ افسوسناک بات ہے کہ قراردادکا موضوع کوئی اورتھاجبکہ حکومتی بینچوں پر موجود دوست اس کوسمندر میںپانی کے ضیاع اورکالا باغ ڈیم سے جوڑ رہے ہیں۔ ن لیگ کی طاہرہ اورنگزیب نے کہاکہ بھارت کی پاکستان کوبنجرکرنے کی سازش ہے۔ اگرنام پراختلاف ہے تواپنی پسندکاکوئی نام رکھ لیں مگرکالاباغ ڈیم ضرور بنائیں۔ اس پر شازیہ مری نے شیم شیم اورنونوکے نعرے بلندکیے۔ عثمان خان ترکئی نے کہاکہ مسئلہ افہام وتفہیم سے حل کرناچاہیے۔ ایازسومرو نے کہاکہ کالاباغ ڈیم سندھیوں کی لاشوںپر بنے گا۔ جاویدہاشمی نے کہاکہ ایک وقت آئے گا جب سندھ کابچہ بچہ کالاباغ ڈیم کی بات کرے گا۔ پانی بندش کے ذریعے بھارت نے پاکستان پرواٹر ڈرون حملہ کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اتفاق رائے کے بغیرنہیں بنناچاہیے۔

قائدحزب اختلاف خورشیدشاہ نے کہاکہ حکومت متنازعہ ایشوکو چھیڑکر وفاق کوکمزورنہ کرے۔ پختونخوامیپ کے عبدالرحیم مندوخیل نے کہاکہ پانی کے تمام وسائل پختونخواسرزمین کے ہیں۔ پنجاب اورسندھ کالا باغ ڈیم کی تعمیرپر لڑرہے ہیں۔ وفاقی وزیر عبد القادربلوچ نے کہاکہ حزب اختلاف کواعتمادمیں لیے بغیرحکومت کوکوئی اقدام نہیں کرے گی۔ بحث میں محمود بشیرورک، شہریار آفریدی ودیگر نے بھی حصہ لیا۔ علاوہ ازیں قومی اسمبلی نے اقلیتوں کو آبادی کے تناسب سے نشستوں میں اضافے اورمعذور افراد کے لیے قومی اسمبلی،سینیٹ اورصوبائی اسمبلیوں میں کوٹا مختص کرنے کے نجی بل متعلقہ کمیٹی کے سپردکردیے۔ وزیرمملکت شیخ آفتاب نے بتایاکہ لیاری ایکسپریس وے منصوبہ دسمبر2014 تک مکمل کر لیا جائے گا۔ بعدازاں اجلاس آج صبح ساڑھے 10بجے تک ملتوی کردیاگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں