عبدالقادر کی پھانسی پارلیمان کو استعمال نہیں کرنا چاہیے تھا شازیہ مری

مخالفین نے قرارداد پڑھی ہی نہیں، طلال چوہدری، پھانسی کی ساری دنیا نے مذمت کی،عارف علوی


Monitoring Desk December 18, 2013
کیاہماری عدلیہ کے فیصلے پرکوئی دوسرا ملک احتجاج کریگا؟رشید گوڈیل ٹودی پوائنٹ میں گفتگو۔ فوٹو: فائل

ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عبدالقادر ملا کی پھانسی پرقومی اسمبلی کی قراردادکی مخالفت کرنیوالوں نے یہ قرارداد پڑھی ہی نہیں۔

ایکسپریس نیوزکے پروگرام ٹودی پوائنٹ میں میزبان شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ عبدالقادرملاکی پھانسی پر پوری دنیا اوربنگلہ دیش کے اندربھی احتجاج ہورہا ہے، پیپلزپارٹی نے قراردادکی مخالفت کرکے 'ادھرتم ،ادھرہم'کے نظریے کومزید مضبوط کردیا۔ بلدیاتی انتخابات کے متعلق سوال پرانھوں نے کہاکہ سپریم کورٹ نے حدبندیاں جلدی میں کرائیں، اس کیلیے مناسب وقت ملناچاہیے تھا،مردم شماری کے بغیرصحیح اعداد و شمارنہیں مل سکتے۔ پیپلزپارٹی کی رہنماشازیہ مری نے کہاکہ عبدالقادرملاکی پھانسی کے متعلق قومی اسمبلی کی قراردادہم نے پڑھی تھی، ہم بنگلہ دیش کی خودمختاری کااحترام کرتے ہیں، جماعت اسلامی کے رہنما کی پھانسی ان کا اندرونی معاملہ ہے۔ اس معاملے میں سفارتکاری ہوناچاہیے تھی، پارلیمان کو استعمال نہیں کرناچاہیے تھا۔

سندھ میں بلدیاتی حد بندیوں کے متعلق سوال پرانھوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کا حکم سرآنکھوں پرمگر حدبندیاں کرنا آسان کام نہیں، ہمیں اس کاوقت نہیں ملا۔ ایم کیوایم کے رشید گوڈیل نے کہاکہ کیاہماری عدالتوں کے فیصلے پرکوئی دوسرا ملک احتجاج کریگا؟ انھوں نے کہاکہ لوکل باڈیز آرڈیننس کالاقانون ہے، جہاں ایم کیوایم کاووٹ بینک ہے وہاں ڈی سی او روزنئی حد بندیاں کررہاہے، وہی انتخابات کرائے گا اورنتائج کا بھی اعلان کرے گا، ٹریبونل بھی وہی چلائے گا۔ ہم نہیں بلکہ منظوروسان خود رو رہے ہیں، پیپلزپارٹی کے اپنے لوگ چیئرمین بننے کے لیے لڑ پڑے ہیں۔ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عارف علوی نے کہاکہ ساری دنیانے عبدالقادرملاکی پھانسی کی مذمت کی، ان کاعدالتی ٹرائل شفاف نہیں تھا، یہ اندرونی سیاست کا نتیجہ تھا۔حسینہ واجد اس سیاسی عمل کاحصہ ہیں جس نے پاکستان توڑا۔ شملہ معاہدہ میں ذوالفقار بھٹوکا بڑا ہاتھ تھا۔ حلقہ بندیوں پرہمارا بھی اعتراض ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں