عراق پرتشدد واقعات میں 75 ہلاکتیں متعدد زخمی

2013 میں سال 2008 کے بعد سب سے زیادہ پرتشدد واقعات پیش آئے ہیں، رپورٹ


News Agencies December 18, 2013
عراق میں پرتشدد واقعات میں ہلاک ہونےوالے افراد کے اہل خانہ اپنے پیارون کی لاشوں سےلپٹ کر رو رہے ہیں۔فوٹو:رائٹرز

عراق کے مختلف علاقوں میں پرتشدد واقعات میں 75افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عراق میں حالیہ مہینوں میں تشدد کے بدترین واقعات میں ہلاک ہونیوالے زیادہ تر زائرین تھے۔ دوسری طرف صرف رواںسال کے دوران عراق میں ہزاروں دیگرشہریوں کے ساتھ 267 صحافی بھی قتل کردیے گئے۔ صحافتی حقوق کے لیے سرگرم اداروں کی رپورٹس کے مطابق عراق کے تمام شہر صحافیوں کیلیے پرخطرمحاذ ہیں ،جہاں دہشت گرد چن چن کر صحافیوں کو اپنا شکار بنا رہے ہیں وہاں موصل جیسا شہرصحافیوں کی ''قتل گاہ'' ثابت ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں