سعودی عرب کے لئے پی آئی اے کے یکطرفہ کرائے میں 49000 روپے کا اضافہ

لاہور، اسلام آباد یا پشاور سے جدہ اور مدینہ کا کرایہ ایک لاکھ 33 ہزار ہوگیا جو چند روز پہلے 84 ہزار روپے تھا


طالب فریدی September 22, 2020
کرایے میں اضافہ پروازوں میں 25 فیصد نشستیں خالی چھوڑنے کی وجہ سے کیا گیا ہے، پی آئی اے حکام فوٹو: فائل

پی آئی اے نے سعودی عرب کے لیے یک طرفہ کرایے میں 49 ہزار روپے کا اضافہ کردیا ہے۔

پی آئی اے نے سعودی عرب کے لئے کرایہ یک دم بڑا بڑھا دیا ہے، کراچی سے جدہ ، مدینہ یا دمام کے لئے یک طرفہ کرایہ ایک لاکھ 27 ہزار روپے کردیا گیا جب کہ لاہور ، اسلام آباد یا پشاور سے جدہ اور مدینہ کا کرایہ ایک لاکھ 33 ہزار کردیا گیا، لاہور اسلام آباد یا پشاور سے ریاض اور دمام کا یک طرفہ کرایہ ایک لاکھ 31 ہزار کردیا گیا جب کہ اس سے پہلے پاکستان سے سعودی عرب کا کرایہ 84 ہزار روپے تھا۔ پی آئی اے نے اپنے تمام ٹریول ایجنٹس کو نئے کرایے سے آگاہ کردیاہے۔

دوسری جانب نجی ایئرلائنز نے بھی سعودی عرب کے کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا ہے۔ غیر ملکی ائیرلائن کی ایک لاکھ ایک ہزار کی ٹکٹ اب مارکیٹ میں ایک لاکھ 40 ہزار تک فروخت کی جانے لگی ہے۔

پی آئی اے کے مطابق کرایے میں اضافہ سعودی حکومت کی طرف سے پروازوں میں کورونا کے باعث 25 فیصد نشستیں خالی چھوڑنے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں