ایشیائی بینک پاور سیکٹر کے لیے 16کروڑ72لاکھ روپے قرضہ دیگا
قرضہ کامقصدبجلی کی ترسیل کانظام بہتر بنا کرکاروباری طبقے اور گھریلو صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانا ہے
ایشیائی ترقیاتی بینک نے بجلی کی ترسیل کا نظام بہتربنانے کیلیے پاکستان کو 16 کروڑ 72لاکھ روپے قرضہ دینے کی منظوری دیدی۔
قرضہ کابنیادی مقصد ملک میں بجلی کی ترسیل کانظام بہتر بنا کر کاروباری طبقے اور گھریلو صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔رقم پاورڈسٹری بیوشن کمپنیوںکے لائن لاسز میںکمی لانے کیلیے بھی سود مند ثابت ہوگی۔بینک کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق قرضے کی یہ رقم 2008 میں منظور کیے جانیوالے 81 کروڑکے سرمایہ کاری پروگرام کا حصہ ہے اوراس کا مقصد بجلی کی ترسیل کوبہتر بنانے کے ساتھ بجلی کے نقصانات میںکمی لانا ہے۔مذکورہ قرضے کی رقم تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں تقسیم کی جائیگی۔