دوران پرواز پیدا ہونے والی بچی کیلیے تاحیات فضائی سفر مفت

قاہرہ سے لندن جانے والی ایجپٹ ایئر کی پرواز میں 38 سالہ خاتون نے بچی کو جنم دیا تھا


ویب ڈیسک September 22, 2020
ایجپٹ ایئر نے بچی کے لیے تاحیات مفت سفر کی سہولت کا اعلان کیا ہے، فوٹو : ایجپٹ ایئر

فضائی کمپنی ایجپٹ ایئر نے قاہرہ سے لندن جانے والی پرواز میں پیدا ہونے والی بچی کے لیے زندگی بھر مفت فضائی سفر کی سہولت دینے کا اعلان کیا ہے۔

مصری جریدے الیوم السابع کے مطابق قائرہ سے لندن جانے والی پرواز ایم ایس 777 میں ایک حاملہ خاتون کی طبیعت بگڑنے پر جرمنی کے شہر میونخ کے ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جہاں خاتون کو طبی امداد فراہم کی گئی جس کے بعد پرواز کو دوبارہ لندن روانہ کردیا گیا۔

دوران پرواز لندن سے قبل ہی حاملہ خاتون کو زچگی کا درد شروع ہو گیا جس پر فضائی عملے نے طیارے میں ہی بچے کی پیدائش کا فیصلہ کیا اور فضائی عملے کی مدد سے خاتون نے طیارے میں ہی ایک خوبصورت بیٹی کو جنم دیدیا۔

دوران پرواز بچی کی پیدائش پر ایجپٹ ایئر کے چیئرمین عمرو ابو العینین نے نومولود کو زندگی بھر مفت سفر کا ٹکٹ جاری کردیا جس کے ذریعے بچی ایجپٹ ایئر کی پرواز سے دنیا کے کسی بھی ملک کا سفر مفت کرسکے گی-

چیئرمین ابو العینین نے 38 سالہ ماں کی پرواز کے دوران مدد پر طیارے کے عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عملے کے لیے انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا-

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں