القاعدہ رہنماؤں کی ہلاکت کے بعد منقسم ہوچکی جان کیری

عالمی سطح پر امن کے قیام کیلئے دنیا ہمارا ساتھ دے،امریکی وزیرخارجہ


این این آئی December 18, 2013
عالمی سطح پر امن کے قیام کیلئے دنیا ہمارا ساتھ دے،امریکی وزیرخارجہ۔ فوٹو: فائل

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ القاعدہ رہنمائوں کو چن چن کر ماریں گے۔

عالمی سطح پر امن کے قیام کیلئے دنیا ہمارا ساتھ دے، افغانستان اور پاکستان سے اہم القاعدہ رہنمائوں کی ہلاکت کے بعد القاعدہ منقسم ہوچکی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز امریکی وزیرخارجہ جان کیری فلپائن پہنچے جہاں انہوں نے طوفان سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے موقع پر ایک انٹرویو میں جان کیری نے کہاکہ القاعدہ امریکہ سمیت دنیا بھر کے لیے خطرہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں