کراچی میں اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان لڑکی کو فٹ پاتھ پر پھینک کر فرار

متاثرہ لڑکی اور اس کے اہلخانہ تعاؤن نہیں کررہے ہیں واقعے میں ملوث ملزمان کا سراغ نہیں مل سکا، پولیس

متاثرہ لڑکی اور اس کے اہلخانہ تعاؤن نہیں کررہے ہیں واقعے میں ملوث ملزمان کا سراغ نہیں مل سکا، پولیس . فوٹو : فائل

شہر قائد کے علاقے کلفٹن میں 2 ملزمان نے 22 سالہ لڑکی کو مبینہ طورپر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اسے فٹ پاتھ پر پھینک کر فرار ہوگئے۔


ایس ایچ او بوٹ بیسن پیر شبیر کے مطابق پنجاب چورنگی کے قریب رہائشی 22 سالہ لڑکی کو اس کا دوست ایک فاسٹ فورڈ ریسٹورنٹ میں نوکری دلوانے کے بہانے کلفٹن لے گیا اور واپسی پر کلفٹن بلاک ٹو میں چھوڑ کر چلا گیا جس کے بعد لڑکی کو 2 نامعلوم ملزمان اغوا کرکے فلیٹ میں لے گئے جہاں مبینہ طورپر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اسے کلفٹن کے علاقے میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے متاثرہ لڑکی اور اس کے اہلخانہ پولیس سے تعاؤن نہیں کررہے ہیں جس کی وجہ سے واقعے میں ملوث ملزمان کا سراغ نہیں مل سکا۔
Load Next Story