موٹی خواتین خود کو خوبصورت تصور کریں مایا خان

’’موٹاپے سے کیسے پیچھا چھڑایا جائے‘‘ پروگرام میں ڈاکٹر عمران، دردانہ بٹ اور راجو جمیل کی شرکت


Cultural Reporter December 18, 2013
مایا خان شو میں ڈاکٹر عمران، مایا خان، دردانہ بٹ اور راجو جمیل ایک ساتھ۔ فوٹو: فائل

ایکسپریس نیوز اور انٹرٹینمنٹ کے ما یا خان شو میں ایک اور دلچسپ پروگرام ناظرین کی توجہ کا مرکز بن گیا جسے دیکھنے والوں نے بے حد پسند کیا۔

مایا خان شو میں پیش کیے جانے والے پروگرام میںموٹاپے سے پریشان لوگوں کو سوتے سوتے وزن کم کرنے کا انوکھا طریقہ بتا یا گیا، موٹاپا کیا ہے اور اس سے کیسے پیچھا چھوڑایا جا ئے کے موضوع پراسپیشل پروگرام پیش کیا گیا، پروگرام کی میزبان مایا خان کا کہنا تھا کہ وہ خواتین جومو ٹا پے کا شکار ہیں خود کو آئینے میں دیکھ کر پریشان ہو نے کی بجائے خود کو خوبصورت تصور کریں اس سے آپ کی سوچ مثبت ہو گی اور آپ کو لگے گا کہ وزن کم کرنا کو ئی مشکل کام نہیں، پروگرام میں مائنڈ سائنسزاسپیشلسٹ ڈاکٹر عمران کے علاوہ اداکارہ دردانہ بٹ اور راجو جمیل نے شرکت کی۔

ڈاکٹر عمران نے وزن کم کرنے کے شوقین ا فراد کو بہت سی دلچسپ ایکسرسائز بتا ئیںان کا کہنا تھاکہ جب تک ایک مو ٹا شخص خود اپنے آپ سے پیار نہیں کریگا وزن کم نہیں کر پائے گا مو ٹے لوگوںکو خود یہ سو چنا چاہیے کہ وہ خوبصورت ہے اوروزن کم کرنا ممکن ہے ڈاکٹر عمران نے رات کو سوتے ہو ئے وزن کیسے کم کیاجا ئے اس کے لیے ایک اسپیشل ایکسرسائز بھی ناظرین کو بتائی، دردانہ بٹ کاکہناتھا کہ سب سے بڑی سائنس انسان کی اپنی روح ہے صحت کے لیے خوداحتیاط کریں اور کوشش کریں کہ کسی پر بوجھ نہ بنیں، راجو جمیل کا کہنا تھا کہ انسان کھا نے میں احتیاط کرے تو وزن کم کر سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں