سائٹ انتظامیہ کی ڈھٹائی کمپیوٹر اور ڈیٹا آپریٹرز 9 ماہ بعد بھی اپ گریڈیشن سے محروم

سندھ حکومت صوبہ بھر کے کمپیوٹر اسٹاف کا گریڈ بڑھا چکی ہے لیکن سائٹ انتظامیہ نے حکم پر تاحال عمل درآمد نہیں کیا


Numainda Express September 23, 2020
سندھ حکومت صوبہ بھر کے کمپیوٹر اسٹاف کا گریڈ بڑھا چکی ہے لیکن سائٹ انتظامیہ نے حکم پر تاحال عمل درآمد نہیں کیا (فوٹو؛ فائل)

محکمہ صنعت و تجارت سندھ کے ماتحت ادارے سائٹ کے کمپیوٹر آپریٹرز، ڈیٹا آپریٹرز اور کمپیوٹر پروگرامرز سندھ حکومت کے حکم کے باوجود 9 ماہ بعد بھی اپ گریڈیشن سے محروم ہیں، ملازمین نے وزیر اعلی سندھ اور سیکریٹری انڈسٹریز سے سائٹ انتظامیہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

ایکسپریس کے مطابق سندھ حکومت کے محکمہ صنعت و تجارت کے ماتحت ادارے سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ اسٹیٹ (سائٹ) کے ملازمین کی کئی سال سے میڈیکل سمیت متعدد مراعات بند پڑی ہیں اور اب سائٹ ملازمین میں شامل کمپیوٹر آپریٹرز، ڈیٹا آپریٹرز اور کمپیوٹر پروگرامرز کی اپ گریڈیشن بھی افسران کی غفلت سے تاخیر کا شکار ہے۔

سینئر کلرک اور جونیئر کلرک کی ترقیوں کے بعد اب سندھ حکومت کی جانب سے کمپیوٹر آپریٹرز اور کمپیوٹر پروگرامرز کی اَپ گریڈیشن کا آرڈر جاری ہوئے 9 ماہ کا عرصہ گزر گیا مگر سائٹ انتظامیہ نے اب تک کمپیوٹر آپریٹر اور کمپیوٹر پروگرامر کے حکم پر عمل درآمد نہیں کیا۔

ملازمین نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور سیکریٹری صنعت و تجارت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ سائٹ لمیٹڈ کی اتنظامیہ کے اس ظلم کے خلاف نوٹس لیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |