وزیراعظم کا کشمیر کے حق میں آواز اٹھانے پر ترک صدر سے اظہار تشکر

حق خودارادیت کی جدوجہد میں ترکی کی اٹل حمایت کشمیریوں کی آواز کو مزید مضبوط بناتی ہے، وزیراعظم


ویب ڈیسک September 23, 2020
حق خودارادیت کی جدوجہد میں ترکی کی اٹل حمایت کشمیریوں کی آواز کو مزید مضبوط بناتی ہے، وزیراعظم۔ فوٹو : فائل

وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں کشمیر کے حق میں آواز اٹھانے پر ترک صدر سے اظہار تشکر کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر کے حق میں آواز اٹھانے پر ترک صدر رجب طیب اردگان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے حقوق کی حمایت میں ایک بار پھر آواز اٹھانے پر صدر اردگان کے دل کی گہرائیوں سے معترف ہیں، حق خودارادیت کی جدوجہد میں ترکی کی اٹل حمایت کشمیریوں کی آواز کو مزید مضبوط بناتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں