قبائلی اضلاع کے انضمام کی آئینی ترمیم کے خلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

عدالت نے وفاقی اور کے پی حکومت کو نوٹس جاری کر دیئے، جواب طلب

عدالت نے وفاقی اور کے پی حکومت کو نوٹس جاری کر دیئے، جواب طلب. فوتو، فائل

سپریم کورٹ نے قبائل اضلاع کے خیبر پختون خوا میں انضمام سے متعلق کی گئی پچیسویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظور کر لی۔

سپریم کورٹ میں پچیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست گزار نے مؤقف پیش کیا کہ پچیسویں ترمیم میں آئین کے آرٹیکل 247(6) کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔ قبائلی اضلاع کو الگ صوبہ بنانا ہو یا ضم کرنا ہو آرٹیکل 247(6) کی خلاف ورزی نہیں ہو سکتی۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ آپ انتہائی دلچسپ نوعیت کا کیس لے کر آئے ہیں۔


عدالت نے نے پچیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظور کر لی، اور وفاقی اور کے پی حکومت سمیت قبائلی اضلاع کے ایم این ایز اور سینیٹرز کو نوٹسز جاری کر دیے۔ جب کہ سپریم کورٹ نے معاونت کیلئے اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

 
Load Next Story