کوسٹ گارڈز کی کارروائی میں 450 کلو چرس برآمد اسمگلر گرفتار

منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقر یبا771.9ملین روپے کے لگ بھگ ہے، ترجمان کوسٹ گارڈز


ویب ڈیسک September 23, 2020
مجموعی طور پر اس چرس کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں 77 کروڑ سے زائد ہے۔ فوٹو: فائل

کوسٹ گارڈز نے کروڑوں روپے مالیت کی 450 کلو گرام چرس قبضے میں لے کر اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزکی کاروائی میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد ہوئی اور 3 اسمگلرز کو گرفتار کرکے 3 اسمگلر ز کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق لوڈ مزدا ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی چرس کا وزن 450 کلو گرام ہے، جب کہ کوچ میں سوار 2 مسافر خواتین سے بھی 15 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآ مد ہوئی، مجموعی طور پر اس چرس کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں 77 کروڑ سے زائد ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |