نوازشریف کے کسی نمائندے نے آرمی چیف سے ملاقات نہیں کی مریم نواز

سیاسی فیصلے جی ایچ کیو میں نہیں پارلیمنٹ میں ہونے چاہئیں، مریم نواز


ویب ڈیسک September 23, 2020
جب تک کورونا ہے نوازشریف کا آپریشن نہیں ہوسکتا، مریم نواز: فوٹو: فائل

مسلم (ن) لیگ کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے کسی نمائندے نے آرمی چیف سے ملاقات نہیں کی۔

مسلم (ن) لیگ کی رہنما مریم نوازنے کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیررسمی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی صحت آپریشن کی متقاضی ہے، لیکن جب تک کورونا ہے نوازشریف کا آپریشن نہیں ہوسکتا، نوازشریف کا امیون سسٹم کمزور ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔

صحافی نے پوچھا کہ پارلیمانی رہنماوں کی آرمی چیف سے ملاقات پرکیا کہیں گی جس پرمریم نواز نے کہا کہ میری اطلاع کے مطابق پارلیمانی رہنماوں کی ملاقات اسلام آباد میں نہیں بلکہ پنڈی میں ہوئی لیکن نوازشریف کے کسی نمائندے نے آرمی چیف سے ملاقات نہیں کی۔

مریم نواز نے کہا کہ گلگت بلتستان کا سیاسی معاملہ ہے جس کا تعلق عوامی نمائندوں سے ہے، یہ فیصلے پارلیمنٹ میں ہونے چاہئیں جی ایچ کیومیں نہیں، نہ ان معاملات پرسیاسی قیادت کوبلانا چاہیے نہ سیاسی قیادت کوخود جانا چاہیے، ان امورپربات کرنے کے لیے جس کو آنا ہے وہ پارلیمنٹ آئے۔

یہ بھی پڑھیں :اہم قومی معاملات پر اتفاق رائے کی راہ میں بڑی رکاوٹ خود وزیراعظم ہیں، بلاول

مریم نوازنے کہا کہ اشتہاری کی درخواست پرمنتخب وزیراعظم کو نااہل کیا گیا، اشتہاری جس تھانے کی حدود کا ملزم تھا اسی تھانے کی حدود میں عدالت پیش ہوتا تھا۔

اس سے قبل مریم نوازنے نوازشریف اور شہباز شریف کے درمیان کسی بھی قسم کے اختلافات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایک تھے، ایک ہیں اورہمیشہ ایک رہیں گے انشاءاللّہ، اِن کوتوڑنے کے خواب دیکھنے والے خود ٹوٹ جائیں گے۔ ایسے کئی آئے اورکئی گئے۔

مریم نوازنے شہبازشریف کوسالگرہ کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نے قوم کی خدمت کیلئے بے غرض اورانتھک محنت کی، شہبازشریف نے سیاسی وذاتی انتقام کے باوجود بھائی سے بلا خوف وفاداری نبھائی اوروہ میرے لئے دوسرے باپ کا درجہ رکھتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |