بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر فائرنگ سے 2 پاکستانی فوجی شہید

پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنا کر دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا


ویب ڈیسک September 23, 2020
پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنا کر بھاری نقصان پہنچایا

بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی جس سے 2 پاکستانی فوجی شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے دیوا سیکٹر میں اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو پاکستانی فوجیوں نے جام شہادت نوش کیا۔

سپاہی نور الحسن کی عمر 29 سال اور سپاہی وسیم علی کی عمر 25 سال تھی۔ پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دشمن کو بھاری نقصانات پہنچنے کی اطلاع ہیں۔

آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر فائرنگ و گولہ باری میں آئے روز اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ بھارتی اشتعال انگیزی پر پاکستان میں تعینات بھارتی سفارت کاروں کو بارہا دفترخارجہ طلب کرکے شدید کیا جاتا ہے تاہم بھارت کا جنگی جنون کسی طور کم ہونے میں نہیں آرہا جبکہ عالمی برادری بھی بھارت کو روکنے میں ناکام نظر آتی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق رواں برس اب تک بھارت کی جانب سے 2333 مرتبہ سیز فائر لائن کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |