سندھ تعلیمی اداروں میں عملے کے172 افراد میں کورونا کی تصدیق
کراچی کے تعلیمی اداروں میں 102 جبکہ سندھ کے دیگر ضلعوں سے 70 کیس رپورٹ ہوئے، رپورٹ
سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں 8 دنوں کے دوران 172افراد کی کورونا وائرس کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے۔
محکمہ صحت سندھ کی رپورٹ کے مطابق صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں 8 دنوں میں 172 تدریسی وغیرتدریسی عملے میں کورونا کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے، جن میں صرف کراچی کے 102 کیسز ہیں جب کہ دیگر اضلاع میں 70 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سندھ کے تعلیمی اداروں میں عملے کے 88 افراد میں کورونا کی تصدیق
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں 35 ہزار 339 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے، 172 افراد میں کورونا مثبت جب کہ 21 ہزار827 کے نتائج منفی آئے، اور 13 ہزار 340 افراد کے ٹیسٹ کے نتائج آنا باقی ہیں۔