کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک کیخلاف نیپرا میں لائسنس منسوخی کی شکایت

رات کو لوڈشیڈنگ کے نتیجے میں شہریوں کی رات کی نیند اور دن کا چین غارت ہوگیا، حافظ نعیم الرحمن


ویب ڈیسک September 23, 2020
رات کو لوڈشیڈنگ کے نتیجے میں شہریوں کی رات کی نیند اور دن کا چین غارت ہوگیا، حافظ نعیم الرحمن

کراچی میں کے الیکٹرک کی بدترین لوڈشیڈنگ کیخلاف امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے شہریوں کی طرف سے نیپرا میں شکایت جمع کروادی۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ 16 سے 18 گھنٹے طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی، دن کے ساتھ ساتھ رات 12 بجے سے 4 بجے بھی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں شہریوں کی رات کی نیند اور دن کا چین غارت ہوچکا ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ اور نیپرا کے حکم کے باوجود کے الیکٹرک شہر بھر میں لوڈشیڈنگ کررہا ہے، یہ لوڈشیڈنگ توہین عدالت اور لائسنس کی خلاف ورزی کی زمرے میں آتی ہے، نیپرا فوری نوٹس لیکر کے الیکٹرک کیخلاف قانونی کاروائی کرکے اس کا لائسنس فوری منسوخ کرے۔

دوسری طرف ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ گیس پریشر میں کمی کے باعث کے الیکٹرک کی پیداواری صلاحیت متاثر ہے، ہمارے چار میں سے تین پلانٹس گیس پریشر کم ہونے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں