ناراض اولمپئنز کوسلیکشن کمیٹی کا حصہ بننے کی پیشکش

صدروسیکریٹری فیڈریشن کی سابق اسٹارز سے ملاقات،اختلافات ختم کرنے کی درخواست.


صدروسیکریٹری فیڈریشن کی سابق اسٹارز سے ملاقات،اختلافات ختم کرنے کی درخواست۔ فوٹو: فائل

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ناراض اولمپئنز کو سلیکشن کمیٹی کا حصہ بننے کی پیشکش کر دی۔

سابقہ پی ایچ ایف انتظامیہ نے کھلاڑیوں کے انتخاب کی ذمہ داری ٹیم مینجمنٹ کو سونپ دی تھی،اس تجربے کی ناکامی کے بعد موجودہ فیڈریشن عہدیدار انٹرنیشنل مقابلوں میں شاندار نتائج کے لیے کمیٹی کے قیام کو ناگزیر سمجھتے ہیں،اس کا سربراہ اور دیگر اراکین کون ہوں گے اس بارے میں مختلف پہلوئوں پر غور کیا جا رہا ہے، اس ضمن میں ایک تجویز یہ بھی سامنے آئی کہ ناراض اولمپئنز میں سے کسی ایک کو چیف سلیکٹر بنا دیا جائے ۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر چوہدری اختر رسول اور سیکریٹری رانا مجاہد علی نے حال ہی میں ناراض اولمپئنز سے ان کے گھروں میں جا کر ملاقاتیں کی ہیں، انھوں نے ماضی کے اسٹار کھلاڑیوں سے کہاکہ اختلافات کو بھلا کر سب کو قومی کھیل کی بہتری کے لیے اکٹھے ہو جانا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف عہدیداروں کی جانب سے سابق اولمپئنز کو پی ایچ ایف میں عہدے بھی دینے کی آفر کی گئی، ناراض سابق کھلاڑیوں کی جانب سے مثبت جواب ملنے کی صورت میں سلیکشن کمیٹی کا اعلان جلدکر دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں