سر کے بال گرنے کیسے روکے جائیں
خوراک میں پروٹین لحمیات کم ہوجائیں تو بال گرنے لگتے ہیں
اللہ تعالی نے انسان کو اپنی تمام مخلوقات سے اشرف و افضل بنایا اور اسے بہترین شکل وصورت پر پیدا کیا ہے۔ اسے ہر چیز اہم اور ہر چیز متناسب عطا کی ہے کہ کسی ایک چیز کی کمی آپ کو بد ہیت بنادیتی ہے۔ مثلا ً سر کے بال ہر مرد و عورت کی خوبصورتی ہوتی ہے۔
بالوں کے بغیر شکل و صورت بہت عجیب دکھائی دیتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم اپنے بالوں کے متعلق بہت حساس ہوتے ہیں۔ آج کل خواتین وحضرات کی ایک بڑی تعداد بالوں کے مسائل سے دوچار ہے۔ ان مسائل میں بالوں کا بہت زیادہ گرنا ہے، بالخصوص مردوں کا گنجا پن ( baldness ) سر فہرست ہے ۔ اسے Alopecia areata کہتے ہیں۔
ایلوپیسیا ایریٹا جسم کے بالوں والے کسی بھی حصہ سے بالوں کے غائب ہوجانے کو کہتے ہیں۔ یہ دائروں کی شکل میں بھی ہوسکتا ہے اور سر یا داڑھی سے دائروں میں بال اڑ جانا بھی ہوسکتاہے حتیٰ کہ جلد چکنی ہوجا ئے۔ عموماً مردوں میں سر کے درمیان میں سے بال اڑ جاتے ہیں اور خواتین کے سامنے یا سر کی سائیڈ سے بال کم ہوتے ہوتے بالکل ختم ہوجاتے ہیں،اسے آپ baldness بھی کہتے ہیں۔
اسکے علاوہ بالوں کا کمزور ہونا، الجھنا، کنگھا بھر کے بال گرنا بھی سنگین مسائل سمجھے جاتے ہیں۔ اکثر خواتین کہتی دکھائی دیتی ہیںکہ صرف ہاتھ لگانے سے بھی بالوں کی لٹیں ہاتھوں میں آجاتی ہیں، بال پتلے، بے رونق ہوجاتے ہیں ، ان میں خشکی پیدا ہوجاتی ہے۔ یہ بھی مسئلہ ہوتا ہے کہ بال گرنے کے بعد دوبارہ یعنی نئے بال نہیں اگتے، اگر اگتے بھی ہیں تو ان کی رفتار بہت سست ہوجاتی ہے۔ یہ وہ مسائل ہیں جن کی لیے ہر دوسری خاتون اور مرد پریشان ہے۔
ان مسائل کا حل جاننے سے پہلے یہ جان لیں کہ بالوں کا اسٹرکچر بنتا کس سے ہے؟ اور ہمارے جسم میں ایسی کس چیز کی کمی ہوتی ہے کہ بال گرنا شروع ہوجاتے ہیں؟
بالوں کا ماخذ چونکہ پروٹین ہے یعنی پروٹین سے بنتے ہیں جسے ' کیراٹن ' کہتے ہیں۔ بال ہمارے جسم کا وہ حصہ ہیں جو مرنے کے بعد برسوں تک اپنی ساخت برقرار رکھتے ہیں، گل سڑ کر مٹی میں نہیں ملتے۔ اب آجاتے ہیں اس سوال پر کہ بال آخر گرتے کیوں ہیں ؟؟بالوں کے مسائل کی دو اہم وجوہات ہوسکتی ہیں ۔ ایک آپ کے ہارمونز کی خرابی اور دوسری آئرن کی کمی۔ آپ کے بال کسی بھی وجہ سے گر رہے ہیں، اس کے لیئے ڈاکٹر کے پاس جانا ضروری ہے تاکہ وہ آپ کو صحیح مشورہ اور ادویہ تجویز کرسکے۔
بال چونکہ پروٹین سے بنتے ہیں اس لیے آپ کی خوراک میں اگر پروٹین لحمیات کم ہوجائے تو بھی بال گرنے لگتے ہیں۔ اس کے علاوہ بال گرنے کی کچھ عمومی وجوہات بھی ہوتی ہیں ۔
ذہنی دباؤ اسٹریس ، کام کی زیادتی ، نیند کا پورا نہ ہونا ، ہاضمہ کی خرابی ، مرغن و بازاری غذاؤں کا استعمال ، نہانے یا سر دھونے کے لیئے خراب یا کھارے پانی کا استعمال۔ اس کے علاوہ یہ مرض موروثی بھی ہوتا ہے خاص کر مردوں میں جن کے سر کے بال درمیان سے غائب ہوجاتے ہیں عموماً تیس سال کے بعد جبکہ خواتین میں حمل اور دودھ پلانے کے زمانے میں بھی بال بہت تیزی سے گرتے ہیں۔اس کے علاوہ مسلسل بخار ٹائیفائیڈ بھی ایک سبب بن سکتاہے۔
کسی قسم کی سرجری یا بالوں میں بہت زیادہ کیمیکل والے شیمپو ، کلر ، سیدھے کرنے کے خشک کرنے لیئے اسٹیٹنر یا ڈرائیر کے استعمال سے بھی آپ اپنے بالوں سے ہاتھ دھوسکتے ہیں۔
وٹامنز کی کمی سے بھی آپ کے بال گر سکتے ہیں۔ پتلے اور بے رونق ہوجاتے ہیں۔
علاج !!
اب آتے ہیں علاج کی طرف ۔ بالوں کی صحت کے لئے اچھی متوازن غذا بنیادی اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ آپ کی خوراک میں کاربوہائیڈریٹ کم اور پھل و سبزیاں زیادہ ہونی چاہئیں لیکن ساتھ ہی پروٹین بھی آپ کی غذا کا لازمی حصہ ہو۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ گوشت، مرغی، مچھلی، انڈے، خشک میوہ جات کو اپنی غذا کا باقاعدہ حصہ بنائیں۔ اس کے علاوہ ہرے پتوں والی سبزیاں اوردالوں کا استعمال کیجیئے تاکہ آپ کو ان میں موجود زنک آئرن آیوڈین سیلینیم مل سکے جو آپ کے بالوں کی غذا ہے۔
آپ کے بالوں کے تمام مسائل کا حل ہومیو معالجین کے پاس ہوتا ہے۔ ہومیوپیتھک میں Alopecia بہترین دوائیں موجود ہیں۔ فاسفورس ، سیپییا ، ایسڈ فلور ، ایسڈ فاس ، اس کے علاوہ ارنیکا ، جبرانڈی ۔