کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 15 گھنٹے تک جا پہنچا

لیاقت آباد غریب آباد کے مختلف علاقوں میں 48گھنٹے سے بجلی بند،بجلی کی بندش نے شہر میں پانی کا بحران پیدا کردیا


Staff Reporter September 24, 2020
صنعتی علاقوں میں بھی بجلی کا بحران ، لوڈشیڈنگ سے شہریوںکی زندگی اجیرن،شہری دن میں گرمی سے پریشان،رات میں بجلی غائب ۔ فوٹو : فائل

کراچی میں گیس کی کمی کو جواز بنا کر کے الیکٹرک نے طویل لوڈشیڈنگ شروع کردی جب کہ مستثنیٰ علاقوں میں 3 سے6گھنٹے اور شہر بھر میں 12 سے 15 گھنٹے کے لیے بجلی بند کی جانے لگی۔

کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ کے دوران مضافاتی علاقوں میں 12 سے 15 گھنٹے کے لیے بجلی بند کی جارہی ہے.400 میگاواٹ بجلی کی کمی سے مختلف علاقے گزشتہ شب سے اندھیرے میں ڈوبے رہے. نارتھ کراچی، نیوکراچی،کورنگی، لانڈھی، سرجانی ٹاؤن، لیاقت آباد، کیماڑی،گلشن معمار، احسن آباد، محمودآباد، منظورکالونی اور دیگر علاقے بری طرح متاثر ہیں ان علاقوں میں 15 گھنٹے تک بجلی بند کی جارہی ہے۔
لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں گلشن اقبال، ناظم باد، صدر، فیڈرل بی ایریا، اولڈ سٹی ایریا کے علاقوں میں3 سے 6 گھنٹے کے لیے بجلی بند کی جارہی ہے۔ کئی علاقوں میں پوری رات کے دوران بجلی چند گھنٹے کے لیے آرہی ہے۔

شہر میں بجلی کا خوفناک بحران پیدا ہوگیا ہے عدالت عظمی کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی تھی،کراچی میں لوڈشیڈنگ نہ کی جائے لیکن کے الیکٹرک کی جانب سے پورے شہر میں اور صنعتی علاقوں میں بھی طویل لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔بجلی کی طویل بندش کی باعث شہر کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں