شاہ عبدالطیف بھٹائیؒ کا 270 واں سہ روزہ عرس بھٹ شاہ میں شروع ہوگیا

عرس کے موقع پر سندھ حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔


December 18, 2013
عرس کے موقع پر انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جب کہ 3 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار بھی تعینات کئے گئے ہیں، فوٹو: فائل

سندھ کے عظیم صوفی شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائیؒ کا 270 واں سہ روزہ عرس آج سے بھٹ شاہ میں شروع ہوگیا جس کے باعث میں عام تعطیل ہے۔

عرس میں شرکت کے لئے سندھ سمیت ملک بھر سے عقیدت مند مزار پر پہنچ رہےہیں۔ انتظامیہ نے مزار اور اس کے داخلی راستوں کو برقی قمقموں اور رنگ برنگے جھنڈوں سے سجایا گیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے ہیں جس کے باعث مزار کے داخلی راستوں پر 4 واک تھرو گیٹ اور 22 سی سی ٹی وی کیمرے نصب، مزار پر مانیٹرنگ روم بھی بنا دیا گیا جب کہ 3 ہزار پولیس اہلکار بھی اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

عرس کی تقریبات کا افتتاح صبح 10 بجے شاہ عبدالطیف بھٹائیؒ کے مزار پر چادر چڑھا کر کیا گیا جس کے بعد 11 بجے نمائش گراؤنڈ میں زرعی اشیا کی نمائش کا افتتاح کیا گیا۔ دوپہر 2 بجے سگھڑوں کی کچہری کا پروگرام ایکسی لینس سینٹر میں منعقد ہو گا، جس میںصوبائی وزیر مخدوم جمیل الزماں بحثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ شام 4 بجے ملاکھڑا ہوگا۔ 7 بجے لطیفی راگ رھان کی محفل ہوگی۔ عرس کے دوسرے روز ایکسی لینس سینٹر میں شاہ عبداللطیف بھٹائی عالمی ادبی کانفرنس منعقد ہو گی جس کی صدارت ڈاکٹر غلام علی الانا کریں گے۔

4 بجے ملاکھڑے کے مقابلے ہوں گے اور7 بجے لطیفی راگ کی محفل ہو گی، جس میں محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ عرس کے اختتامی روزشام 4 بجے ملاکھڑاہوگا، اس کے علاوہ تقریب تقسیم ایوارڈ شام 5 بجے شاہ عبداللطیف آڈیٹوریم میں منعقد ہو گی، جس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ شام 7 بجے شاہ عبداللطیف آڈیٹوریم میں ہی لطیفی راگ کی محفل منعقد ہو گی جس میں محکمہ زراعت کے صوبائی وزیر علی نواز خان مہر اور ایم این اے شگفتہ جمانی بحثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں