گوجرانوالہ میں جڑواں بہنوں کے میٹرک میں نمبر بھی مساوی

میٹرک میں دونوں بیٹیوں کے مساوی نمبر آنے پر بے حد خوشی ہے، والد


ویب ڈیسک September 24, 2020
جڑواں بچوں میں بیشتر چیزوں میں مماثلت ہے، والد۔ فوٹو:فائل

دو جڑواں بہنوں شیزہ اور فضا نے ہم شکل ہونے کے ساتھ میٹرک کا رزلٹ بھی ایک ہی جیسا کرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق گوجرانوالہ کی ہونہار دو جڑواں بہنوں شیزہ اور فضا نے میٹرک کے امتحان میں بالترتیب 1064، 1064 نمبر حاصل کرکے سب کو حیران کردیا، دونوں بہنوں کے چہرے ایک جیسے ہونے کے بعد اب ان کی میٹرک کی مارک شیٹ بھی ایک ہی جیسی ہوگئی ہے۔

لڑکیوں کے والد کا کہنا ہے کہ دونوں بہنیں شروع سے ہی ایک پوزیشن حاصل کرتی رہی ہیں، دونوں بہنوں کی پسند بھی ایک جیسی ہے اور جوتے کپڑے جیولری ایک جیسی پہنتی ہیں، اور اب میٹرک میں دونوں بیٹیوں کے مساوی نمبر آنے پر بے حد خوشی ہے، دونوں بہنیں ایک ہی کالج میں داخل لیں گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں