سکھر میں محکمہ خوراک کی ملی بھگت سے آٹا 50 روپے کلوتک فروخت ہونے لگا

محکمہ خوراک کی ملی بھگت سے سکھر سمیت مختلف شہروں میں آٹے کا مصنوعی بحران شدت اختیار کرگیا


ویب ڈیسک December 18, 2013
محکمہ خوراک کی ملی بھگت سے سکھر سمیت مختلف شہروں میں آٹے کا مصنوعی بحران مزید شدید ہوگیا۔ فوٹو: فائل

محکمہ خوراک کی ملی بھگت سے سکھر ميں آٹے کا مصنوعی بحران مزید شدید ہوگیا جس کے باعث آٹا 50 روپے کلوتک فروخت ہونے لگا۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق سندھ کے مختلف شہروں سکھر، روہڑی، صالح پٹ اورقریبی علاقوں ميں آٹے کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے شہریوں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے، آٹے کے مصنوعی بحران کے بعد مذکورہ علاقوں میں آٹا 50 روپے کلو تک فروخت ہورہا ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ خوراک کے افسران بند فلورملزکوبھی گندم کا کوٹہ دے رہے ہیں، ملزمالکان گندم کی بوری 34 سو روپے ميں خرید کر 38 سو روپے ميں بلوچستان اورافغانسان اسمگل کررہے ہيں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں