جے ایف 17 تھنڈر کا 50 واں طیارہ آج پاک فضائیہ میں شامل کیا جائیگا

وزیراعظم اس موقع بلاک 2 کے پہلے جے ایف 17تھنڈر لڑاکا طیارے کی تیاری کابھی افتتاح کرینگے۔


ویب ڈیسک December 18, 2013
ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ میں منعقد ہونے والی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم نواز شریف ہوں گے. فوٹو:پی اے ایف / فائل

جے ایف 17 تھنڈر کا 50 واں طیارہ آج پاک فضائیہ میں شامل کیا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 50 واں جے ایف 17تھنڈرطیارہ باضابطہ طور پر پاک فضائیہ کے حوالے کرنے کی تقریب آج پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ میں منعقد ہوگی۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم نواز شریف ہوں گے، وزیراعظم اس موقع بلاک 2 کے پہلے جے ایف 17تھنڈر لڑاکا طیارے کی تیاری کابھی افتتاح کرینگے۔

واضح رہے کہ پاکستان او ر چین مشترکہ طور پر لڑاکا طیارے تیار کررہے ہیں اور جے ایف 17 تھنڈر کے پاک فضائیہ میں شامل ہونے سے دونوں ممالک 50لڑاکا طیاروں کاہدف حاصل کرلیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں