ڈاکٹر شکیل آفریدی کی اپیل خارج فاٹا ٹریبونل نے کیس کمشنر ایف سی آر کو بھجوا دیا

کمشنر ایف سی آ ر کی جانب سے ڈاکٹر شکیل آفریدی کا فیصلہ ابہام پر مبنی ہے، فاٹا ٹربیونل


ویب ڈیسک December 18, 2013
ڈاکٹر شکیل آفریدی نے 33 برس قید اور جرمانے کے خلاف دوبارہ ٹرائل کے لئے درخواست دائر کی تھی۔ فوٹو: فائل

فاٹا ٹریبونل نے اسامہ بن لادن کے خلاف ایبٹ آباد آپریشن میں امریکا کی مدد کرنے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی دوبارہ ٹرائل کی اپیل خارج کرکے کیس کمشنر ایف سی آر کو بھجوا دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فاٹا ٹریبونل میں ڈاکٹر شکیل آفریدی کیس کے دوبارہ ٹرائل کے لئے دائر درخواست کی سماعت کے دوران فاٹا ٹربیونل نے کہا کہ کمشنر ایف سی آ ر کی جانب سے ڈاکٹر شکیل آفریدی کا فیصلہ ابہام پر مبنی ہے، فیصلےمیں کہیں بھی واضح نہیں کہ ٹرائل سیشن جج کرے گا یا پولیٹیکل انتظامیہ۔ ٹربیونل نے درخوات خارج کرتے ہوئے کیس کمشنر ایف سی آر کو بھجوا دیا۔ خیبر ایجنسی کے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو کالعدم تنظیم سے روابط کے الزام میں 33سال قید اور تین لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی تھی جس کے خلاف انہوں نے ایف سی آر ٹریبونل کو اپیل کی تھی۔

اس سے قبل خیبر پختونخوا کے پشاور ڈویژن کے کمشنر نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو ایک شدت پسند تنظیم سے معاونت کرنے کے الزام میں دی گئی 33 برس قید اور جرمانے کی سزا کو کالعدم قرار بھی دیا تھا۔ کمشنر پشاور نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان الزامات کی بنا پر اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ سزا نہیں دے سکتے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں