دواؤں کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے قیمتوں میں اضافہ کیا ڈاکٹر فیصل سلطان  

ہم ادوایات ساز کمپنیوں کے دباو میں نہیں آئے، معاون خصوصی برائے صحت

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ دواؤں کی دست یابی یقینی بنانے کے لیے قیمتوں میں اضافہ ضروری تھا۔(ٖفوٹو،فائل)

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے جان بچانے والی ادویہ کی قیمتوں میں اضافے کے حکومتی فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارکیٹ سے غائب سے ہونے والی دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ جن دواؤں کا ذکر ہو رہا ہے سستی لائف سیونگ اور پرانے فارمولے پر ہیں ان دواؤں کی قیمتوں پر مناسب تبدیلی نہ انے کی وجہ سے مارکٹ سے غائب ہو جاتی ہیں۔


ان کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں ناپید ادوایات کو تھوڑے سے اضافے کی ضرورت تھی ۔ قیمتوں میں مناسب اضافہ نہ ہونے کے باعث یہ دوائیں دست یاب نہیں ہوتیں۔ غائب ہونے والی دوائیں بلیک میں ملنے لگتی ہیں۔ وہ ادویات جو لوگوں کو مہنگی مل رہی تھی اب مناسب وقت میں دستیاب ہو گئی۔

یہ خبر بھی پڑھیے: وفاقی کابینہ نے جان بچانے والی 94 ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی منظوری دے دی

معاون خصوصی برائے صحت نے مزید کہا کہ حکومت اور ڈریپ کا کام دواؤں کی دستیابی کو یقینی بنانا بھی ہے۔ ہم نے ادوایات کی قیمتیں اتنی بڑھائی ہیں کہ لوگوں تک پہنچ سکیں۔ ہم ادوایات ساز کمپنیوں کے دباو میں نہیں آئے۔ ایک نئی پرائسنگ پالیسی پر کام کر رہے ہیں۔ دواؤں کی قیمتوں کی لسٹ ویب سائٹ پر لگائی جائے گئی۔ تمام صحت کے اداروں میں اصلاحات لائی جارہی ہیں۔
Load Next Story