سابق آسٹریلوی کرکٹر اور کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز چل بسے

ڈین جونز بھارتی شہر ممبئی میں تھے جہاں ان کو دل کا دورہ پڑا

ڈین جونز بھارتی شہر ممبئی میں تھے جہاں ان کو دل کا دورہ پڑا۔ فوٹو : فائل

کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ اور سابق آسٹریلوی کرکٹر اور ڈین جونز دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے۔

سابق آسٹریلوی کھلاڑی اور کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز چل بسے، وہ ان دنوں بھارتی شہر ممبئی میں تھے جہاں ان کو دل کا دورہ پڑا، ڈین جونز کی عمر 59 سال تھی۔ ڈین جونز 1987 میں ورلڈ کپ جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم کے ممبر تھے اور انہوں نے 52 ٹیسٹ اور 164 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کراچی کنگز کے کوچ ڈین جونز کی میچ کے بعد کچرا اُٹھانے کی ویڈیو وائرل


آسٹریلوی کھلاڑی ڈین جونز کو پاکستان کرکٹ سے بھی خاص لگاؤ تھا، پاکستان سپر لیگ میں نہ صرف انہوں نے کوچنگ کے فرائض انجام دیے بلکہ متعدد بار پاکستان کا دورہ کرکے بین الاقوامی ٹیموں کو پیغام بھی دیا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں، ڈین جونز پاکستان سپر لیگ میں ابتدائی طور پر اسلام آباد یونائیٹڈ سے منسلک رہے تاہم بعد میں انہوں نے کراچی کنگز میں شمولیت اختار کرلی تھی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پی ایس ایل فائنل،ڈین جونز نےلاہور جانے پرآمادگی ظاہرکردی

واضح رہے کہ ڈین جونز نے 52 ٹیسٹ میں 3631 رنز بنائے جس میں 11 سنچریز شامل ہیں جب کہ انہوں نے 164 ایک روزہ میچز کھیلے جس میں 6063 رنز بنائے جس میں 7 سنچریز اور 46 نصف سنچریز شامل ہیں۔
Load Next Story