کراچی میں دہشتگردی کی کوشش ناکام بارودی مواد پھٹنے سے ایک خاتون ہلاک دوسری زخمی

دونوں خواتین امام بارگاہ محفل مرتضیٰ سے چند گز کی دوری پر تھیں کہ ایک خاتون کے ہاتھ میں موجود دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا۔


ویب ڈیسک December 18, 2013
زخمی خاتون حملہ آور کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور اس سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، پولیس۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

دہشتگردوں کی جانب سے گزشتہ روز راولپنڈی کے بعد آج کراچی میں دہتشگردی کا منصوبہ بنایا گیا تھا تاہم خوشقسمتی سے یہ کامیاب نہ ہوسکا تاہم بارودی مواد پھھٹنے سے ایک خاتون ہلاک جبکہ دوسری خاتون زخمی ہو گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 2 خواتین خالد بن ولید روڈ پر واقع امام بارگاہ محفل مرتضیٰ سے کچشھ ہی فاصلے پر تھے کہ ان میں سے ایک کاتون کے ہاتھ میں موجود پلاسٹک بیگ میں دھماکا ہوگیا ، جس کے نتیجے میں ایک خاتون موقع پر ہی ہلاک جبکہ دوسری زخمی ہوگئی۔ پولیس نے دھماکے کی جگہ سے زخمی خاتون کے شوہر کو حراست میں لے لیا ہے ۔زخمی خاتون نے پولیس کو بیان میں کہا ہے کہ گلی کے قریب وہ اور اس کی ساس حسب معمول دوسرے لوگوں کے گھروں میں کام کے لئے جارہی تھیں کہ راستے میں انہیں ایک نامعلوم تھیلا ملا جسے انہوں نے اٹھا لیا، ابھی وہ تھیلا لے کر کچھ ہی قدم چلے تھے کہ دھماکا ہوگیا۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی میں ہونے والے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی سمیت سندھ بھر میں امام بارگاہوں کی سیکیورٹی بڑھانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزراولپنڈی کے علاقے گریسی ٹاؤن میں واقع امام بارگاہ پر خود کش حملے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہو گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔