سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کی کمی

فی تولہ سونا 112500 روپے اور دس گرام سونا کمی سے 96451روپےکی سطح پر آگیا


ویب ڈیسک September 24, 2020
عالمی بازار میں فی اونس سونا 35ڈالر کی کمی سے 1857ڈالر کا ہو گیا، صرافہ مارکیٹ۔ فوٹو : فائل

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کی غیرمعمولی کمی ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت میں 35 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی بازار میں فی اونس قیمت 1857 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، جب کہ مقامی صرافی مارکیٹوں میں بھی جمعرات کے روز فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1500 روپے اور1286 روپے کی کمی ہوئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت کمی کے بعد 1 لاکھ 12 ہزار 500 روپے ہوگئی، جب کہ دس گرام 24 قیراط سونے کی قیمت گھٹ کر 96 ہزار 451 روپے ہوگئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں