حکومت نے چیرمین پیمرا چوہدری عبدالرشید کی بحالی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیرمین پیمرا عبدالرشید کی برطرفی کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے انہیں عہدے پر بحال کیا تھا
وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے چیرمین پیمرا چوہدری عبدالرشید کی بحالی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
حکومت نے 15 دسمبر کو چیئرمین پیمرا چوہدری عبدالرشید احمد کا تقررغیرقانونی اور سپریم کورٹ کی گائیڈ لائنز کے برخلاف قرار دیتے ہوئے انہیں عہدے سے برطرف کر دیا تھا جس کے بعد چوہدری عبدالرشید نے برطرفی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنچ کی تھی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیرمین پیمرا چوہدری عبدالرشید کی برطرفی کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے انہیں عہدے پر بحال کردیا تھا تاہم اب حکومت نے ہائی کورٹ کی جانب سے بحالی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
واضح رہے کہ چوہدری عبدالرشید گزشتہ حکومت میں سیکریٹری اطلاعات و نشریات کے عہدے پرکام کر رہے تھے جنہیں سابق صدر آصف زرداری نے 26 جنوری 2013 کو ترقی دے کر چیرمین پیمرا تعینات کردیا تھا۔