بجلی ایک روپیہ 62 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

نیپرا کے فیصلے سے بجلی کے صارفین پر 165 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا


ویب ڈیسک September 25, 2020
نیپرا کے فیصلے سے بجلی کے صارفین پر 165 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا (فوٹو : فائل)

KARACHI: نیپرا نے بجلی کے نرخ ایک روپیہ 62 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عوام زائد بل ادا کرنے کے لیے تیار ہوجائیں کیوں کہ نیپرا نے بجلی ایک روپے 62 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ جاری کردیا جس کے تحت بجلی صارفین پر 165 ارب کا اضافی بوجھ ڈالنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

اضافے کا فیصلہ اکتوبر 2019ء سے مارچ 2020ء کے عرصے کے لیے کیا گیا ہے۔ فیصلے کا اطلاق حکومتی نوٹی فکیشن کے بعد ہوگا۔ مالی سال 2020ء کی دوسری سہ ماہی کے لیے 73 ارب کا اضافی بوجھ ڈالنے کی منظوری دی گئی جبکہ مالی سال 2020ء کی تیسری سہ ماہی کا 91 ارب 80 کروڑ کا اضافی بوجھ ڈالنے کی منظوری دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |