شامی حکومت فوری طور پر تشدد روک دے عرب لیگ پرتشدد واقعات میں مزید 17افراد ہلاک

دمشق میں باغی کمانڈر کے اغوا ہونے والے دو بھائی قتل، اردن میں شامی باغیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، رپورٹ

دمشق میں باغی کمانڈر کے اغوا ہونے والے دو بھائی قتل، اردن میں شامی باغیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، رپورٹ، فوٹو : فائل

SUKKUR:
شام کے دارالحکومت دمشق سمیت ملک کے دیگر حصوں میں سرکاری فوج اور باغیوں میں لڑائی جاری ہے جبکہ پر تشدد واقعات میں مزید 17 افراد ہلاک ہوگئے۔


بدھ کے روز بھی 176 افراد مارے گئے تھے، دریں اثناء ایک باغی کمانڈر کے اغوا ہونیوالے دو بھائیوں کو دمشق میں قتل کردیا گیا ہے، اے ایف پی کے مطابق اردن میں شامی باغیوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، ادھر روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ مغربی اور عرب ممالک کو شام کے حوالے سے اپنی پالیسی پر دوبارہ غور کرنا چاہیے، علاوہ ازیں عرب وزرائے خارجہ نے شامی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر تشدد روک دے۔

قاہرہ میں عرب لیگ میں شامل ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں حکومت اور باغیوں کی طرف سے عام شہریوں کی ہلاکت کی مذمت کی گئی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شامی حکومت شامی عوام کے خلاف ہر قسم کا تشدد اور ان کی ہلاکتوں کا سلسلہ فوری طور پر روک دے۔
Load Next Story