50 واں جے ایف 17 تھنڈرطیارہ پاک فضائیہ کے بیڑے میں شامل

ایک انجن کا حامل یہ جدید ترین لڑاکا طیارہ ہر قسم کے موسم میں پرواز کرسکتا ہے۔


ویب ڈیسک December 18, 2013
پاک فضائیہ میں شامل ہونے والا 50واں اور پاکستان میں تیار کیا گیا 17واں طیارہ ہے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

پاکستان اور چین کے تعاون سے تیار کردہ جدید ترین 50واں جے ایف 17 تھنڈر طیارہ پاک فضائیہ کے بیڑے میں شامل کرلیا گیا ہے۔

پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ میں جدید ترین جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کے بلاک 2 کی تیاری اور اس طرز کا 50واں طیارہ پاک فضائیہ میں شامل کرنے کی تقریب کا انعقاد ہوا جس کے مہمان خصوصی وزیر اعظم نواز شریف تھے، جے ایف 17تھنڈر انتہائی نچلی پرواز کرکے دشمن کے ریڈار میں آنے سے بھی بچ سکتا ہے، ایک انجن کا حامل یہ لڑاکا طیارہ ہر قسم کے موسم میں پرواز کرسکتا ہے، اس کے علاوہ اسے فضا سے فضا اور فضا سے زمین پر مار کرنے والے میزائلوں سے بھی لیس کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور چین کے باہمی اشتراک سے تیار کردہ پہلا جے ایف 17 تھنڈر طیارہ 2009 میں پاک فضائیہ میں شامل کیا گیا تھا اور اب تک مجموعی طور پر پاک فضائیہ میں شامل ہونے والا 50واں اور پاکستان میں تیار کیا گیا 17واں طیارہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔