
ڈائریکٹر آئی اینڈ آئی حیدرآباد فیصل رؤف نے ایکسپریس کو بتایا کہ ایف بی آر کی ہدایت پر انسداد غیر قانونی سگریٹ مہم کے تحت موصول ہونے والی ایک خفیہ اطلاع پر لیاقت کالونی حیدرآباد میں سگریٹ کے ڈسٹری بیوٹرز کے دو گوداموں پر چھاپہ ماراگیا تو وہاں سے سگریٹ کے 80 لاکھ ڈنڈے برآمد ہوئے۔
انھوں نے بتایا کہ برآمد ہونے والے غیر قانونی سگریٹس کی مالیت 50 لاکھ روپے سے زائدہے، غیرقانونی سگریٹوں کے کاروبار میں ملوث گروہ نے 50لاکھ روپے سے زائدکی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس کی چوری کی تھی۔
انھوں نے بتایاکہ برآمد ہونے والے تمام سگریٹ مقامی برانڈز کے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے اس ضمن میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔