بیوہ اور 3 لڑکیاں اوباشوں کی ہوس کا نشانہ بن گئیں

3 افراد اسلحہ کے ضرور پر کار میں اغوا کر کے لے گئے، 2 افراد باہر کھڑے رہے جبکہ ایک نے زیادتی کی، بیوہ خاتون


Numaindgan Express September 25, 2020
3 افراد اسلحہ کے ضرور پر کار میں اغوا کر کے لے گئے، 2 افراد باہر کھڑے رہے جبکہ ایک نے زیادتی کی، بیوہ خاتون (فوٹو، فائل)

مختلف علاقوں میں بیوہ اور 3 لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا گیا۔

چشتیاں سے نمائندے کے مطابق تھانہ بی ڈویژن کی حدود میں 50 فتح کی رہائشی بیوہ نے پولیس کو درخواست دی کہ 3 افراد اسلحہ کے ضرور پر کار میں اغوا کر کے لے گئے، 2 افراد باہر کھڑے رہے جبکہ ایک نے زیادتی کی۔

چیچہ وطنی میں چک نمبر 109/12ایل میں محنت کش بوٹا کی 15 سالہ بیٹی کو محلے کے نوجوان شعیب نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، قصور جمبر کلاں کے رہائشی عارف نے پولیس تھانہ صدر پھولنگر میں درخواست دی کہ اس کی 15 سالہ بیٹی گھر میں اکیلی تھی کہ اوباش نوجوان شفیق نے اسے ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گیا۔

ادھر چونیاں کے علاقہ کھڈا والی میں19سالہ لڑکی (ش) کو فیاض نامی اوباش نے گھر میں گھس کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |