بلدیاتی انتخابات شفاف ہوں گے اور کراچی میں میئر پیپلز پارٹی کا ہوگا منظور وسان

بلدیاتی انتخابات میں کراچی پر سے ایم کیو ایم کی سیاسی چھاپ ختم ہوجئے گی، صوبائی وزیر جیل خانہ جات


ویب ڈیسک December 18, 2013
یپلز پارٹی نے سندھ میں فنکشنل لیگ سمیت تمام مخالف جماعتوں کو صفر کردیا ہے، منظور وسان ۔ فوٹو: فائل

KABUL: وزیر جیل خانہ سندھ منظور احمد وسان کا کہنا ہے کہ صوبے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات مکمل طور پر شفاف اور غیر جانبدار ہوں گے اور اس کے نتیجے میں کراچی کا میئر پیپلز پارٹی کا ہوگا۔

خیرپورمیں ایک تقریب سے خطاب اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں سے بات کے دوران منظور وسان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ میں فنکشنل لیگ سمیت تمام مخالف جماعتوں کو صفر کردیا ہے، ماضی میں جو سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کی جانب دیکھنے کی بھی روادار نہیں تھیں اب وہ پیپلز پارٹی کے خلاف متحد ہوگئی ہیں، متحدہ قومی موومنٹ، مسلم لیگ فنکشنل اور مسلم لیگ(ن) کا اتحاد بننے سے پیپلزپارٹی کا کچھ نہیں بگڑے گا۔

منظور وسان نے مزید کہا کہ صوبے بھر میں 18جنوری کو بلدیاتی انتخاب ہورہے ہیں جو کہ مکمل طور پر شفاف، غیر جانبدار اور آزاد ہوں گے، بلدیاتی انتخابات میں کراچی پرایم کیو ایم کی سیاسی چھاپ ختم ہوجائے گی، شہر قائد کی میئر شپ ہم جیتیں گے اور پیپلز پارٹی کا کارکن کراچی کا میئر بنے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔