شمالی وزیرستان آپریشن کیلیے ہماری لاشوںسے گزرناہوگامنورحسن

قوم جلدعام انتخابات کا انعقاد چاہتی ہے،نگران وزیراعظم کے نام پیش کرناعوام کو دھوکادیناہے

قوم جلدعام انتخابات کا انعقاد چاہتی ہے،نگران وزیراعظم کے نام پیش کرناعوام کو دھوکادیناہے۔ فوٹو: فائل

جماعت اسلامی کے امیرمنور حسن نے کہاہے کہ شمالی وزیرستان میںآپریشن کیلیے حکمرانوںکوہماری لاشوںپرسے گزرناہوگا۔


اگربلوچوںکاغصہ ٹھنڈاکرناہے تواکبربگٹی کے قاتلون کوسزاجائے،نوشہرہ میں جلسہ انقلاب سے خطاب کرتے ہوئے انھوںنے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کے شوشے عام انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنے کیلیے چھوڑے جارہے ہیں،قوم جلدعام انتخابات کا انعقاد چاہتی ہے،اسٹیبلشمنٹ اوراسمبلی میں بیٹھے لوگ کسی صورت محب وطن اورمخلص شخص کو نگران وزیر اعظم نہیں بنانا چاہتے۔

مختلف نام پیش کرنا قوم کو دھوکا دیناہے،زرداری ایم کیو ایم کے ہاتھوںمیںکھیل رہے ہیں،عوام حکمرانوں سے بیزار ہوچکے ہیں،انھوںنے کہاکہ ایم کیو ایم، ا ے این پی کیساتھ ساتھ ن لیگ بھی تمام بدحالی میںبرابرکی شریک ہے،اس موقع پرسراج الحق اوردیگرنے بھی خطاب کیا۔

Recommended Stories

Load Next Story