ہم بچوں کی صحت پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے سعید غنی

ایس اوپیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سعید غنی


ویب ڈیسک September 25, 2020
اگر بچے زیادہ ہوں تو کلاسز کو شفٹوں یا متبادل دنوں میں لی جائیں، سعید غنی: فوٹو: فائل

لاہور: وزیرتعلیم و محنت سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ ہم بچوں کی صحت پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

وزیرتعلیم و محنت سندھ سعید غنی شہرکے مختلف نجی اورسرکاری تعلیمی اداروں کے اچانک دورے پر پہنچے۔

صوبائی وزیرنے ان اسکول کے منتظمین کو مکمل ایس اوپیزکے نفاذ کو یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ 28 ستمبر کو جب تمام کلاسز کا آغاز ہوگا اس وقت کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کی جائیں، اگر بچے زیادہ ہوں تو کلاسز کو شفٹوں یا متبادل دنوں میں لی جائیں۔

سعید غنی نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ہم بچوں کی صحت پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں