کراچی کے علاقے شفیق کالونی سے 8 سالہ بچے کی بوری بند لاش برآمد

پوسٹ مارٹم کے دوران بچے سے زیادتی کے شواہد ملے ہیں، ڈاکٹر

پوسٹ مارٹم کے دوران بچے سے زیادتی کے شواہد ملے ہیں، ڈاکٹر۔ فوٹو: فائل

شفیق کالونی کے قریب سے 8 سالہ بچے کی بوری بند لاش ملی ہے جب کہ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے دوران بچے سے زیادتی کے شواہد ملے ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے شفیق کالونی میں ماشاءاللہ بلڈنگ کے قریب سے8 سالہ بچے کی بوری بند لاش ملی، بچے کی شناخت حارث کے نام سے ہوئی ہے جو گزشتہ شام سے لاپتا تھا جب کہ رات گئے اہل علاقہ نے 8 سالہ بچے کی لاش پھینکتے ہوئے مبینہ ملزم سمیع اللہ کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم سمیع اللہ سے بچے کی لاش کپڑوں میں لپٹی ہوئی ملی ہے تاہم گرفتار ملزم سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ڈاکٹر کے مطابق پوسٹ مارٹم کے دوران بچے سے زیادتی کے شواہد ملے ہیں تاہم حتمی فیصلہ کیمیکل ایگزامن کی رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا تاہم کیمیائی تجزئیے کے لئے سیمپل جاصل کرنے کے بعد لاش تدفین کے لئے ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔
Load Next Story