نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی کی اجازت مل گئی
دونوں سیریز کوویڈ ایس او پیز کے تحت بند دروازوں میں کھیلی جائیں گی
لاہور:
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی کے لیے درکار حکومت کی اجازت مل گئی۔
دونوں سیریز کوویڈ ایس او پیز کے تحت بند دروازوں میں کھیلی جائیں گی جب کہ میزبان بورڈ کی طرف سے گرین سگنل ملتے ہی پی سی بی حکام نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے انتظامات شروع کردیے ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کو اس سال کے آخر میں 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی کے لیے نیوزی لینڈ جانا ہے۔ قرنطینہ پریڈ کے پیش نظر نومبر کے تیسرے ہفتے اسکواڈ کی روانگی کا پلان تیار کیا جارہا ہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ حکام کے تحت نیوزی لینڈ کی ویسٹ انڈیز اور پاکستان سے سیریز کا شیڈول آئندہ ہفتے جاری کردیا جائے گا، نیوزی لینڈ موجودہ حالات میں انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کرنے والا تیسرا ملک ہوگا۔