گلستان جوہر میں پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ سے سب انسپکٹر شہید

شہید کی شناخت رحیم خان کے نام سے ہوئی ہے جو تھانہ گلستان جوہر میں ایڈیشنل ایس ایچ او تعینات تھا، ایس ایس پی شرقی


ویب ڈیسک September 25, 2020
شہید کی شناخت رحیم خان کے نام سے ہوئی ہے جو تھانہ گلستان جوہر میں ایڈیشنل ایس ایچ او تعینات تھا، ایس ایس پی شرقی۔ فوٹو: فائل

گلستان جوہر میں ہونے والے پولیس مقابلے میں پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کے دو طرفہ تبادلے میں سب انسپکٹر شہید ہوگیا۔

ایس ایس پی شرقی ساجد سدوزئی کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پولیس مقابلہ کے دوران پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا دو طرفہ تبادلہ ہوا، اور ملزمان کی فائرنگ سے سب انسپکڑ شہید ہوگیا۔

ساجد سدوزئی نے بتایا کہ شہید پولیس اہلکار کی شناخت سب انسپکٹر رحیم خان کے نام سے ہوئی ہے، جو تھانہ گلستان جوہر میں ایڈیشنل ایس ایچ او تعینات تھا۔ جائے وقوعہ پر ابھی بھی فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے اور پولیس کی مزید بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں