کورونا وائرس نے آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان شیڈول واحد ٹیسٹ بھی نگل لیا
کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے ٹیسٹ ملتوی کرنے کی تصدیق کردی گئی ہے
آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان شیڈول واحد ٹیسٹ بھی کورونا وائرس کے باعث ختم کردیا گیا۔
کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے یہ ٹیسٹ ملتوی کرنے کی تصدیق کردی گئی ہے، نومبر میں اس ٹیسٹ میچ کی میزبانی پرتھ نے کرنی تھی تاہم کوویڈ کی وجہ سے پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور اس کی تیاری کے لیے ویسٹ انڈیز کے خلاف مختصر دورانیے کی سیریز بھی ملتوی ہوچکی ہیں۔
کرکٹ کے ساتھ دوسری کھیلوں کی سرگرمیاں بھی کوویڈ کی وجہ سے متاثر ہوئی ہیں۔ اب آسٹریلیا میں کورونا کی نئی لہر کے بعد بھارت کے خلاف سیریز پر بھی سوالیہ نشان لگ چکا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا ہر حال میں بھارت کے ساتھ سیریز کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔