پولیو ٹیموں پر حملہ کرنیوالے نہ تو انسانیت اور نہ ہی اسلام سے انصاف کررہے ہیں عمران خان

پولیو دنیا بھر میں ختم ہوچکا ہے صرف پاکستان کے کچھ علاقوں میں رہ گیا ہے، عمران خان


ویب ڈیسک December 18, 2013
خیبر پختونخوا سے پولیو کا خاتمہ نہیں کیا توصوبے کے لوگوں کو بیرون ملک جانے کے لئے ویزا نہیں مل سکے گا، عمران خان فوٹو: آن لائن

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ اگر ہم نے پولیو کے خاتمے کے لئے کوششیں نہ کی تو خیبر پختونخوا کے لوگوں کو بیرون ملک جانے کے لئے ویزا نہیں مل سکے گا۔

خیبرپختونخوا کے شہر اکوڑہ خٹک میں انسداد پولیس مہم کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے بہت سے لوگ کام کرنے کےلئے بیرون ملک جاتے ہیں، اگر پولیو کی بیماری صوبے میں پھیل گئی تو یہاں سے روزگار کےلئے کوئی شخص کسی دوسرے ملک نہیں جاسکے گا اور اس کی وجہ سے خیبرپختونخوا کے لوگوں کو معاشی طور پر نقصان پہنچے گا اور جو بچوں کی زندگیوں کو نقصان پہنچے گا وہ الگ ہے، ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اپنے بچوں کی بہتر مستقبل کےلئے پولیو کے خلاف جدوجہد کریں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جو لوگ انسداد پولیو مہم کی ٹیموں پر حملےکرتے ہیں وہ نہ انسانیت، نہ پاکستان اور نہ ہی اسلام سے انصاف کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو دنیا بھر میں ختم ہوچکا ہے صرف پاکستان کے کچھ علاقوں میں رہ گیا ہے، اگر ہم نے 3 ماہ تک صحیح معنوں میں پولیو مہم چلائی تو امید ہے کہ پاکستان اور خیبر پختونخوا پولیو سے پاک ہوجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں