عمران گلگت الیکشن کی وجہ سےشہباز شریف کو گرفتارکروانا چاہتے ہیں ن لیگ

عمران خان نے اے پی سی کے فیصلوں کو مفلوج کرنے کلئے شہباز شریف کی گرفتاری کا حکم دیا، مریم اورنگزیب


ویب ڈیسک September 25, 2020
58 والیم کے اندر ایک لائن ایسی نہیں جو شہباز شریف پر منی لانڈرنگ یا کرپشن کا الزام لگاتی ہو، مریم اورنگزیب فوٹو: فائل

ترجمان (ن) لیگ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان شہباز شریف کو گلگت بلتستان اور لوکل گورنمنٹ الیکشن کی وجہ سے گرفتار کروانا چاہتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو عوام کا مینڈیٹ نہ لے کر آئے ہوں وہ عوام کی تکلیف کا کیا ازالہ کرے گی، ایک نالائق اور کرپٹ ٹولا پاکستان پر مسلط کیا گیا، ہم اس حکومت کیساتھ پارلیمان کے اندر اور باہر کوئی تعاون نہیں کریں گے، اسپیکر پارلیمانی لیڈر کا اجلاس طلب کرنے کا اختیار نہیں رکھتے ان کے ساتھ بھی کوئی تعاون نہیں کیا جائے گا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ 58 والیم کے اندر ایک لائن ایسی نہیں جو شہباز شریف پر منی لانڈرنگ یا کرپشن کا الزام لگاتی ہو. گواہان کے بیانات میں شہباز شریف کا نام تک نہیں ہے. عمران خان شہباز شریف کو گلگت بلتستان اور لوکل گورنمنٹ الیکشن کی وجہ سے گرفتار کروانا چاہتے ہیں، انہوں نے اے پی سی کے فیصلوں کو مفلوج کرنے کے لئے شہباز شریف کو گرفتار کرنے کا حکم دیا، اے پی سی کے ہر فیصلے پر شہباز شریف عملدرآمد کرائیں گے، آپ جو بھی ہتھکنڈے استعمال کرلیں کامیاب نہیں ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |