تحریک انصاف کی ریلی داتا صاحب کاعرس اور چہلم شہدائے کربلا لاہور پولیس کا آئندہ ہفتے بھرپور امتحان

ممکنہ صورت حال سے نمتٹے کے لئے پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔


ویب ڈیسک December 18, 2013
پنجاب پولیس نے چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کی درخواست دے دی ہے۔ فوٹو: فائل

داتا کی نگری میں آئندہ ہفتے ہونے والے مختلف واقعات اور تقریبات کے باعث ممکنہ دہشتگری کے خدشات کو ختم کرنے لئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اتوار کو تحریک انصاف کی جانب سے مہنگائی کے خلاف جلسے کے علاوہ آئندہ ہفتے معروف روحانی بزرگ حضرت علی ہجویری المعروف داتا صاحب کا سالانہ عرس اورحضرت حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ سمیت شہدائے کربلا کے چہلم منایا جائے گا، اس موقع پر کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے نمٹنے اور ممکنہ دہشتگردی کی کوشش کو روکنے کے لئے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں میں انتظامات اور حکمت عملی پر غور کیا جارہا ہے جبکہ اہلکاروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں تاکہ امن کے قیام کو ممکن بنایا جاسکے۔

دوسری جانب پنجاب پولیس نے 9 محرم اور عاشورہ کی طرح چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کی کی درخواست دے دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں