ڈھاکا میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر مشتعل افراد کا احتجاج سیکیورٹی انتہائی سخت

ہزاروں مشتعل افراد پولیس کی جانب سے لگائی جانے والے رکاٹیں ہٹا کر ڈپلو میٹک زون میں داخل ہوگئے

مظاہرے کی وجہ سے پاکستانی سفارتی عملے کی حفاظت کےلئے ہائی کمیشن کی سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔ فوٹو؛فائل

بنگلا دیش کے دارالحکومت پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر مشتعل مظاہرین کے احتجاج کے باعث سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔


پاکستانی قومی اسمبلی میں عبدالقادر ملا کی پھانسی پر تشویش کی قرار داد کے خلاف ہزاروں مشتعل مظاہرین نے احتجاج کیا جب کہ مظاہرین پولیس کی جانب سے لگائی جانے والے رکاوٹیں ہٹا کر ڈپلو میٹک زون میں داخل ہوگئے جس کے باعث پاکستانی سفارتی عملے کی حفاظت کےلئے ہائی کمیشن کی سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش کی حکومت کی جانب سے قائم کئے گئے متنازع نام نہاد ٹریبونل کے حکم پر 1971 میں پاکستان کی حمایت کرنے کی پاداش میں جماعت اسلامی بنگلا دیش کے رہنما ملا عبدالقادر کو پھانسی دے دی گئی تھی جس کے خلاف پاکستانی قومی اسمبلی میں قرار داد منظور کی گئی تاہم اس قرار داد کے خلاف بنگلہ دیش کے دفترخارجہ خارجہ نے پاکستانی ناظم الامور کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔
Load Next Story