کراچی میں چوروں کو لگام دینے والا کوئی نہیں آئی جی جیل خانہ جات کی سرکاری گاڑی بھی لے اڑے
کئی گھنٹے بعد بھی پولیس اب تک گاڑی کی برآمدگی اور ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوچکی ہے
شہر قائد میں امن کے قیام کے لئے پولیس اور رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن کتنا کامیاب ہے اس کی ایک مثال یہ ہے کہ گلشن اقبال میں ڈاکوؤں نے آئی جی جیل خانہ جات سندھ کی گاڑی چھین لی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گلشن اقبال میں نامعلوم افراد نے آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن کے ڈرائیور سے سرکاری گاڑی چھین لی، حکومت کی جانب سے ملنے والی یہ گاڑی نصرت منگن کے اہل کانہ کے زیر استعمال تھی اور اس گاڑی میں سبز نمبر پلیٹ چسپاں ہے جس کی وجہ سے گاڑی کو دہشت گردی کی کسی بھی واردات میں استعمال کرنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے، واقعے کے بعد پولیس اہلکار گاڑی کی برآمدگی اور ڈاکوؤں کی گرفتاری میں مصروف ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ پولیس اور رینجرز کی جانب سے شہر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کو کئی ماہ ہوگئے ہیں اور ہر روز کئی ملزمان کی گرفتاری کے دعوے کئے جاتے ہیں لیکن مجرمانہ کارروائیوں اور اسٹریٹ کرائمز میں کمی نہیں آسکی۔