منی لانڈرنگ کے ملزم سے 13کلو سونا اور 15 کروڑ کی کرنسی برآمد
زیر حراست ملزم کی نشاندہی پر فلیٹ پر چھاپا مارا گیا، ڈائریکٹر ایف آئی اے
ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی اورمنی لانڈرنگ کے ملزم کو گرفتارکرکے اس کے قبضےسے 5کروڑوپے مالیت کی کرنسی اور13 کلو سے زائد سونا برآمد کرلیا۔
ایف آئی اے حکام نے شہید ملت روڈ پرکارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی اورمنی لانڈرنگ میں ملوث ملزم عبدالجبارمیمن کو گرفتارکیا۔ ڈائریکٹرایف آئی اے منیرشیخ کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر فلیٹ سے 13کلوسے زائد سونا جبکہ امریکی ڈالر، برطانوی پاؤنڈ، سعودی ریال، یو اے ای درہم، ترکش، تھائی لینڈ، ملیشیا، یورو اور پولینڈ کی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔ برآمد کئے گئے سامان میں کمپیوٹر،گاڑیوں کی رجسٹریشن بکس اورپراپرٹی کی دستاویزات بھی شامل ہیں۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق تحویل میں لیے گئے سامان اورکرنسی کی مالیت 15کروڑروپے کے لگ بھگ ہے،ملزم سے حوالہ ہنڈی اور منی لانڈرنگ سے متعلق تفتیش کی جارہی ہے،ملزم بین الاقوامی منظم جرائم پیشہ نیٹ ورک سے منسلک ہے۔