شہباز شریف اپنے کرتوتوں کی وجہ سے احتساب کے شکنجے میں ہیں شہباز گل

گلگت الیکشنز میں بھی (ن) لیگ کو منہ کی کھانی پڑے گی، معاون خصوصی وزیراعظم


ویب ڈیسک September 25, 2020
گلگت الیکشنز میں بھی (ن) لیگ کو منہ کی کھانی پڑے گی، معاون خصوصی وزیراعظم

معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا ہے کہ چھوٹے میاں اپنے کرتوتوں کی وجہ سے احتساب کے شکنجے میں ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل میں وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ (ن) لیگی درباری میڈیا پر آکر ہرزہ سرائی میں مصروف ہیں، 2018 میں آر ٹی ایس نہیں آپ کا مردہ بیانیا بیٹھا تھا جب کہ گلگت الیکشنز میں بھی آپکو منہ کی کھانی پڑے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ عمران گلگت الیکشن کی وجہ سےشہباز شریف کو گرفتارکروانا چاہتے ہیں، ن لیگ

شہباز گل کا کہنا تھا کہ شہباز شریف گلگت الیکشنز کے پیچھے چھپ کر احتساب سے بچنا چاہتے ہیں، جعلی شیر احتساب کا سامنا کرنے کے بجائے حیلے بہانوں کا سہارا لے رہے ہیں۔ قانون کو اپنی جیب میں سمجھنے والے اصل احتساب سے خائف ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں