بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ 8 سالہ بچے سمیت 2 شہری زخمی

رواں سال بھارتی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی 2340 خلاف ورزیاں کی جاچکی ہیں، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک September 25, 2020
رواں سال بھارتی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی 2340 خلاف ورزیاں کی جاچکی ہیں، آئی ایس پی آر

بھارتی فورسز نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج نے بروہ سیکٹر میں شہری آبادی کونشانہ بنایا، بھارتی فورسزکی فائرنگ سے 8 سالہ بچے سمیت 2 افراد زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق رواں سال بھارتی فوج کی جانب سے اب تک جنگ بندی کی 2340 خلاف ورزیاں کی جاچکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |